ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دانتے واڑہ میں 4نکسلی دہشت گرد گرفتار ، انتظامیہ کی بڑی کامیابی 

دانتے واڑہ میں 4نکسلی دہشت گرد گرفتار ، انتظامیہ کی بڑی کامیابی 

Mon, 23 Oct 2017 21:13:01    S.O. News Service

رائے پور،23؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع میں پولیس نے چار نکسلی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دانتے واڑہ ضلع کے پولیس افسران نے آج اپنے ٹیلی فونک اطلاع کے ذریعہ بتایا کہ ضلع کے کنواں کونڈا تھانہ علاقہ کے تحت بڑے گڈرا گاؤں کے قریب مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور ضلع فورس کی مشترکہ ٹیم نے چار خوانخوار نکسلی دہشت گرد بامن منڈاوی (27) سنو کواسی (30) جوگا کٹرمی (35) اور آیتا ماڑوی (30) کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کنواں کونڈا تھانہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 195 ویں بٹالین اور ضلع فورس کی مشترکہ ٹیم کو گشت کرنے کے لئے روانہ کیا گیا تھا، ٹیم جب بڑے گڈرا گاؤں کے قریب پہنچی تو مخبروں نے چار خونخوار نکسلی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی ، پولیس ٹیم نے محاصرہ کرکے چاروں نکسلیوں کو گرفتار کرکے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار نکسلی دہشت گرد گزشتہ کئی برسوں سے کٹے کلیان حلقہ میں متحرک تھے اور جن ملیشیا کمانڈر ہونگا کے ساتھ مل کر منصوبہ بند طریقہ سے کام کر رہے تھے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ گرفتار شدہ نکسلی دہشت گردوں پر گاڑیوں میں آگ زنی کے بھی الزامات ہیں جو انہوں نے اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کے درمیان انجام دیئے تھے۔ 


Share: